ایران کی فضائی حدود سے گزرنے والے بیرونی طیاروں کی پروازوں ميں اضافہ اور ایران کے لئے لوفتھا نزا کی پرواز کی بحالی

 تہران – ارنا – اسلامی جمہوریہ ایران کے شہری ترقیات اور نقل و حمل کے نائب وزیر اور شہری ہوا بازی نیز محکمہ ایئر پورٹس کے سربراہ نے  ایران کی فضائی حدود سے گزرنے والے غیر ملکی طیاروں کی پرواز میں اضافے کی خبر دی ہے۔

 ارنا کے مطابق ایران کے شہری ترقیات  اور نقل وحمل کے نائب وزیر محمد امیرانی نے  پیر کے دن کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی میں شدت کے بعد یورپی یونین کی شہری ہوابازی کی سیکورٹی ایجنسی نے 29 نومبر 2024 کو ایک  اعلامیہ جاری کرکے فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی تھی کہ  ایران کی فضائی حدود سے گزرنے کے لئے سیکورٹی کے معاملات کا اچھی طرح جائزہ لے لیں۔

انھوں نے کہا  کہ اس مدت کے دوران بھی  ایران کی فضائی حدود مکمل طور پر پر امن اور محفوظ تھیں اور روزآنہ 700  سے زائد بیرونی پروازیں  ہماری فضائی حدود سے گزرتی تھیں۔

ایران کے نقل وحمل کے نائب وزیر اور محکمہ ایئرپورٹس کے سربراہ  محمد امیرانی نے  بتایا کہ یورپی یونین  کی فضائی سیکورٹی ایجنسی کے مذکورہ اعلامیے کی مدت 31 جنوری کو ختم ہوگئی جس  کے بعد متعدد غیر ملکی فضائی کمپنیوں نے ایران کی فضائی حدود سے اپنے طیاروں کے گزرنے کے لئے آمادگی  کا اعلان کردیا ہے۔     

انھوں نے کہا کہ لوفتھانزا نے بھی ایران کے لئے اپنی پروازیں بحال کرنے کا اعلان کردیا ہے اور آئندہ چوبیس گھنٹے میں ایران کی شہری ہوابازی نیز ایئر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ اس کی  مٹنگوں کے بعد  اس اہم فضائی کمپنی کی پروازیں ایران کے لئے شروع ہوجائيں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .